مصر : سابق صدارتی امیدوار کے اثاثے منجمد

مصر : سابق صدارتی امیدوار کے اثاثے منجمد

 قاہرہ: مصر  کے سابق صدارتی امیدوار عبدالمنعم ابو الفتوح کے اثاثے منجمد کر لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدارتی امیدوار عبدالمنعم ابو الفتوح ،حالیہ مصری  صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت کے  بڑے ناقد ہیں ۔ انھیں 14 فروری کو کالعدم مذہبی سیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے جلا وطن لیڈروں سے مبینہ تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مصر کے پبلک پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے الاخوان المسلمون کے سابق لیڈر ابو الفتوح اور دوسرے ان تمام افراد کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

اس نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ابو الفتوح کے خلاف جاری عدالتی تحقیقات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ ان کے فنڈز دہشت گردی کی سرگرمیوں کو انجام دینے کیلئے استعمال ہوتے رہے ہیں۔