سعودی عرب میں خواتین پولیس اہلکاروں کی آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں

12:41 PM, 26 Feb, 2018

 
ریاض:سعودی محکمہ امن عامہ  نے مملکت کے بڑے شہروں ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، قصیم، عسیر ، باحہ اور الشرقیہ صوبوں میں خواتین پولیس اہلکاروں کی  کی بھرتی کا اعلان کردیا۔

سعودی ذرائع کے مطابق ان خواتین پولیس اہلکاروں کو  "سپاہی " کے طور پر ان شہروں میں تعینات کیا جائے گا۔خواتین پولیس اہلکاروں کی بھرتی کے لیے محکمہ امن عامہ نے 10شرائط مقرر کردی گئیں۔

جن میں چند شرائط یہ ہے :-

1۔ بھرتی کے لیے ثانوی اسکول پاس خواتین امیدوار ہوسکتی ہیں۔

2۔درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔

۔درخواستوں کے لیےآخری تاریخ 29 فروری ہے یعنی جمعرات تک  جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

۔عمر 25برس سے کم اور 35سے زیادہ نہ ہو۔ طبی معائنے میں پاس ہوجائے۔

۔غیر سعودی سے شادی شدہ نہ ہو،امیدوار متعلقہ صوبے یا کمشنری کی رہائشی ہو۔

مزیدخبریں