ایک گاڈ فادر اوپر بیٹھا ہوا ہے اور ایک ڈان پنجاب میں ہے، عمران خان

ایک گاڈ فادر اوپر بیٹھا ہوا ہے اور ایک ڈان پنجاب میں ہے، عمران خان

اسلام آباد: احتساب عدالت کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ایک گاڈ فادر اوپر بیٹھا ہوا ہے اور ایک ڈان پنجاب میں ہے اور فیصل سبحان نے کہا میں شریف فیملی کا فرنٹ مین ہوں تاہم چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے کہ وہ اس پر ایکشن لیں۔ کہتے ہیں میں نے فیصل سبحان کے انٹرویو کی رپورٹ تمام میڈیا کو دیں۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ فیصل سبحان کو اغوا کر کے غائب کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے بارے میں کچھ باہر نہ آ سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا شریف فیملی مال بنانے میں لگی ہوئی ہے جبکہ سوال یہ ہے کہ کیا مافیا کے ہاتھوں ملک کو لوٹا جائے گا اب تو وزیر اعلی شہباز شریف کی کرپشن پکڑی گئی ہے اور چین کی کمپنی نے خود کہا کہ ہم نے پیسہ ملتان میڑو کے پراجیکٹ سے بنایا ہے۔

کپتان نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ سے زیادہ بچے میں پاکستان میں مر رہے ہیں اور اسپتالوں میں یہ حال ہے کہ ایک بستر پر چار، چار مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ادھر عصمت اللہ تشدد کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی اور عمران خان کی اگلی سماعت پر حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کر لی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں