بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں خواجہ سراؤں کو پولیس میں بھرتی کرنے کا فیصلہ

10:00 AM, 26 Feb, 2018

چھتیس گڑھ: بھارتی اخبار کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کی حکومت نے گذشتہ ماہ خواجہ سراؤں کی پولیس میں بھرتی کا اعلان کیا تھا اور 8 فروری کو اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس کے بعد کانسٹیبل کے عہدے کے لئے کم از کم 40 خواجہ سراؤں کی درخواستیں موصل ہو چکی ہیں۔

اخبار کے مطابق حکومت کے اس اقدام کا مقصد مساوات کو فروغ دینا اور خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانا ہے۔ حکام نے ریاست میں تمام کیٹگریز کے لئے کانسٹیلز کی دو ہزار سے زائد اسامیوں پر بھرتی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے خواجہ سراؤں کی سہولت کے لئے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا تھا۔ اُن کاکہنا تھا کہ درخواست گذار کی بھرتی تحریری امتحان پاس کرنے اور فزیکل ٹیسٹ کے بعد عمل میں آئے گی۔واضح رہے کہ ریاست چھتیس گڑھ میں تین ہزار سے زائد خواجہ سرا ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں