دبئی:پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ہماری اننگ میں ڈاٹ بالز اور 3رن آﺅٹ ہونے کی وجہ سے ہم بڑی پارٹنرشپ نہیں بنا سکے ،سمجھتا ہوں کہ ہمارے ہدف میں 10-15سے رنز کم تھے۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ اگر ہم 150تک سکور کرجاتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا تاہم لڑکوں نے محنت کرکے میچ کے آخری 2بالز میں اس کافیصلہ کروایا۔انہوں نے کہا کہ ہم کم بیک کریں گے اور اگلے میچز میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔واضح رہے کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دی تھی۔