دفتر میں دوست کو پہچاننا آسان مگر دشمن کو پہچاننا مشکل ہے، تحقیق

کیلفورنیا : دنیا کا کوئی انسان ایسا نہیں جس کی زندگی میں دشمن نہ ہوں۔ انسان کہیں بھی کام کرلے ، کئی دشمن بن ہی جاتے ہیںجواس کے لئے مشکلات پیدا کرتے رہتے ہیں۔

11:37 PM, 26 Feb, 2017

کیلفورنیا : دنیا کا کوئی انسان ایسا نہیں جس کی زندگی میں دشمن نہ ہوں۔ انسان کہیں بھی کام کرلے ، کئی دشمن بن ہی جاتے ہیںجواس کے لئے مشکلات پیدا کرتے رہتے ہیں۔
اس حوالے سے یونیورسٹی آف مشی گن،یونیورسٹی آف کیلفورنیا اور یونیورسٹی آف نارتھ کیلورینا کی جانب سے الگ الگ تحقیقات کی گئی ہیں جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ آیا لوگ آفس وغیرہ میں اپنے ساتھی اور حریفوں کو پہچان سکتے ہیں۔تحقیق میں شامل افراد سے آفس وغیرہ میں ساتھی کولیگز کے متعلق سوالات کئے گئے جس میں ان کے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے بارے میں خیالات جاننے کی کوشش کی گئی۔
اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی نظر میں وہ خود کو کیسا دیکھتے ہیں اس کے متعلق بھی ان سے سوالات کئے گئے۔تینوں یونیورسٹیز کی جانب سے کی گئیں تحقیقات سے اس بات کا انکشاف ہوا کہ انسان اپنے ساتھ کام کرنے والوں میں سے دوستوں کو آسانی پہچان سکتا ہے مگر اپنے حریفوں کو پہچاننا بہت مشکل ہے کیونکہ ہر شخص نے اپنے چہرے پر ایک نقاب لگایا ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص دوسروں کے بارے میں اپنے اچھے خیالات کو چہرے پر ظاہر ہونے سے نہیں روکتا مگر دوسروں کے بارے میں اپنے برے خیالات کو اپنے چہرے سے ظاہر نہیں ہونے دیتا اس لئے دوست کو پہچاننا آسان ہے مگر دشمن کو نہیں۔

مزیدخبریں