دبئی : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آج کے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا،بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہواجس کی وجہ سے اب میچ15،15اوورز تک محدود کرد یا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان سنگاکارا نے ٹاس جیتنے کے بعد مخالف ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،آج کا میچ کراچی کنگز کے لیے جیتنا انتہائی اہم ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں پہلے سے ہی پہنچ چکی ہے تاہم اگر کراچی کنگز کو ایک پوائنٹ مل گیا تو وہ بھی پلے آف مرحلے میں پہنچ جائے گی جس کے باعث لاہور قلندرز اس ٹورنامنٹ سے مکمل طور پر باہر ہو جائے گی۔
کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ 15 اوورز تک محدود
دبئی : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آج کے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا،بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہواجس کی وجہ سے اب میچ15،15اوورز تک محدود کرد یا گیاہے۔
10:36 PM, 26 Feb, 2017