نیویارک: لیموں کے رس کے فوائد سے تو آپ آگاہ ہوں گے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کے چھلکوں کی وجہ سے کئی بیماریوں بشمول کینسر سے بھی بچاجاسکتا ہے۔اس کی وجہ سے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ساتھ ہی مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے۔کینسر کی ادویات میں لیموں کے چھلکوں کا استعمال کیا جاتا ہے،ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لیموں کے چھلکوں میں موجود لیمونائڈز اور فلونائڈز کی وجہ سے کینسر کا علاج کرنے میں مدد ملتی ہے،ان کی وجہ سے کینسر کی نشوونما رکتی ہے اور پراناکینسر کم ہونے لگتا ہے۔ یورپ میں کی گئی ایک تحقیق میں شرکاءکو ہفتے میں چار بار پر 150گرام سٹریس دیا گیااور کینسر کی گروتھ میں کمی دیکھی گئی۔ایسا ہی نتیجہ ایک امریکی تحقیق میں بھی سامنے آیا ہے۔
صرف لیموں کے رس ہی استعمال کرنے پر زور نہ رکھیں بلکہ اس کا گودا اور چھلکوں کو بھی اپنی روزمرہ کی غذا کا حصہ بنالیں۔ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ لیموں کے چھلکوں میں سب سے زیادہ وٹامنز موجود ہوتے ہیں اور ان کے استعمال کی وجہ سے جسم کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ لیموں کو فریزر میں رکھ کر اچھی طرح جمالیںاور اسے کھانا بناتے ہوئے کاٹ کر ڈالیں۔آپ اسے اپنے سوپ، مچھلی، مرغی اور دیگر سالنوں میں کاٹ کر براہ راست ڈال سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کو لیموں کے چھلکوں کی غذائیت کا بھرپور فائدہ ملے گا۔