جدید ترین سہولتوں سے آراستہ بلیک بیری کا نیا سمارٹ فون متعارف

بارسلونا: معروف کینیڈین وائرلیس کمپنی بلیک بیری نے اپنا نیا سمارٹ فون ”بلیک بیری کی ون “ کے نام سے متعارف کروا دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے نیا سمارٹ فون سپین میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کروایا گیا۔ ۔کمپنی نے نئے سمارٹ فون کی تعارفی قیمت 549ڈالر مقررکی ہے۔

06:04 PM, 26 Feb, 2017

بارسلونا: معروف کینیڈین وائرلیس کمپنی بلیک بیری نے اپنا نیا سمارٹ فون ”بلیک بیری کی ون “ کے نام سے متعارف کروا دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے نیا سمارٹ فون سپین میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کروایا گیا ۔کمپنی نے نئے سمارٹ فون کی تعارفی قیمت تقریباً ساڑھے 57 ہزار پاکستانی روپے (549ڈالر) مقررکی ہے۔
قبل ازیں اس سمارٹ فون کا کوڈ نام مرکری رکھا گیا تھا تاہم بعد میں اس کا نام تبدیل کیا گیاکمپنی کا کہنا ہے کہ نیا فون جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے اوراسے اپریل میں عالمی سطح پر فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔یہ فون چینی کمپنی ٹی سی ایل کے ساتھ تعاون کے ساتھ ڈیزائن کیا گیاہے۔

مزیدخبریں