اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح دلانے والے محمد سمیع کی سالگرہ کی شاندار تقریب

دبئی : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ باولر محمد سمیع نے اپنی سالگرہ پول ریزورٹ پام جمیرا دبئی میں منایا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح دلانے والے محمد سمیع کی سالگرہ کی شاندار تقریب

دبئی : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ باولر محمد سمیع نے اپنی سالگرہ پول ریزورٹ پام جمیرا دبئی میں شاندار انداز میں منائی۔ 
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار فاتح دلا کر محمد سمیع نے اپنے جنم دن کو یاد گار بنایا تھا جس کے بعد اگلی ہی صبح ان کے دوستوں اور عزیزوں کی جانب سے سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کے دوران محمد سمیع نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور تقریب کے انعقاد پر اپنے دوستوں سے اظہار تشکر بھی کیا۔
سالگرہ کی تقریب کے ایکسلوزیو منظر دی گئی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔