کراچی: وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے ریمارکس پر پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو پھٹ پڑے۔ کہتے ہیں وفاقی وزرا اپنی کامیابیوں کے بھنگڑے ڈالتے پھرتے ہیں کچھ نہیں کیا۔ امن و امان کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ پالیسیاں اورنیت بہتر ہوتی تو فیصلے اور نتائج بھی بہتر ہوتے۔ آپریشن رد النثار کیا جاتا تو رد الفساد کی ضرورت ہی پیش نہ آتی۔
انہوں نے وزیراعظم کے لال شہباز قلندر کی درگاہ پر نہ جانے کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن کو چھوٹے صوبے اچھے نہیں لگتے۔ مولا بخش چانڈیو نے عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے لاعلمی ظاہر کی جبکہ آصفہ اور بختاور بھٹو کے اعتراض پر ان کا کہنا تھا کہ توبہ کے دروازے بند نہیں ہوتے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں