واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس برس 29 اپریل کو میڈیا اور مشہور شخصیات کے لیے وائٹ ہاو¿س میں منعقد کیے جانے والے خصوصی عشائیے میں شامل نہیں ہوں گے۔وائٹ ہاوس میں ہونے والی یہ سالانہ تقریب اپنی رونق کے لیے مشہور ہے جس میں مشہور شخصیات، نامور صحافی اور سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ عموماً امریکی صدر بھی شریک ہوتے ہیں۔
ڈنر مےں شرکت نہ کرنے سے متعلق اپنے اےک ٹوئےٹ لکھا ہے کہ میں اس برس وائٹ ہاوس کے کورسپانڈنٹ ایسوسی ایشن ڈنر میں شامل نہیں ہوں گا۔ برائے کرم ایک دوسرے کو مبارک باد دپیش کریں اور ایک بہترین شام گزاریں۔' ادھر وائٹ ہاوس میں کورسپانڈنٹ ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے صدر کے اعلان کا نوٹس لیا ہے۔
لیکن ڈنر پہلے کی طرح اب بھی پہلی ترمیم، یعنی اظہار رائے کی آزادی، اور صحت مند جمہوریت میں میڈیا کے اہم کردار کو سراہنے کے لیے بطور جشن منایا جائے گا۔