پنجاب رینجرز نے مشکوک سرگرمی کی اطلاع کیلئے نمبرز جاری کر دیئے

11:51 AM, 26 Feb, 2017

راولپنڈی: ملک بھر میں امن دشمنوں کے خلاف آپریشن "رد الفساد" جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز مشکوک افراد کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے۔ اس حوالے سے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پنجاب رینجرز کی مدد کریں۔

کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع اور معلومات کے حصول کیلئے پنجاب رینجرز نے فون نمبرز جاری کر دیئے۔ عوام ان نمبرز 04299220030/99221230 پر اطلاع کریں یا 03408880047 پر ایس ایم ایس کے ذریعے کریں۔

پنجاب رینجرز کا واٹس ایپ نمبر 03408880100 ہے اور پنجاب رینجرز کو ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جا سکتا ہے help@pakistanrangerspunjab.com

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں