حکومت نے 80ہزارنئی ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا

حکومت نے 80ہزارنئی ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا

لاہور : تعلیمی میدان میں ترقی اور بے روزگاری کے بے قابو جن پر قابو پانے کے لیے حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم80ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرے گی یہ نئی بھرتیاں رواں سال مئی میں متوقع طور پر مکمل کر لی جائیں گی،تفصیلات کے مطابق پرائمری سکولوں میں اب گریڈ 9کی بجائے گریڈ14کے نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گئے۔ اور مڈل سکولوں کے لئے گریڈ 16جبکہ ہائیر سکینڈری سکولوں کیلئے گریڈ 17میں بھرتی کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ اردو ،انگریزی اور عربی سکھانے کے ماہر ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے جو اپنے پیریڈ کے دوران اسی زبان میں بات کریں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ درجہ چہارم کے ملازمین کی ہر سال ریکروٹمنٹ کی جائے سکے گی۔
محکمہ تعلیم پنجاب رواں سال 80ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرے گا ،گریڈ 14،16اور17میں اساتذہ کی ریکروٹمنٹ رواں سال مئی 2017ءمیں مکمل کی جائے گی۔