سرگودھا: سرگودھا ے علاقہ نبی شاہ بالا ک اور جہلم کے پل کے قریب مختلف ٹریفک حادثات میں میاں ، بیوی اور بیٹی سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقہ نبی شاہ بالا کے قریب موٹرسائیکل سوار عذیر اس کی بیوی نورین بی بی اور بیٹی عارفہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگئے ۔
سرگودھا پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے جبکہ مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
ایک اور حادثے میں دریائے جہلم کے پل قریب بھی موٹر سائیکل سوار 2افراد عمران اور سیف گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔