پاکستان کی دھمکی،افغانستان نے آپریشن شروع کر دیا

09:40 AM, 26 Feb, 2017

کابل :افغان میڈیا کے مطابق حالیہ آپریشن حسکہ،منیٰ اور باتی کوٹ کے اضلاع میں کیا گیا ہے جو ننگر ہار صوبے میں واقع ہیں،چوبیس گھنٹوں میں کیے گئے آپریشن کے دوران 38طالبان اور داعش کے جنگجو مارے گئے ہیں،ان میں متعدد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔مرنیوالے جنگجووں میں 23کا تعلق داعش سے ہے جبکہ 15کا طالبان سے ہے۔
6جنگجووں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے،افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے اس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔افغان حکام کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں آپریشن کے دوران سرکاری اور اتحادی فوج کے نقصان بارے نہیں بتایا گیا ہے۔

مزیدخبریں