اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق سورج کو گرہن آج لگے گا۔سورج گرہن کا نظاہ جنوبی امریکا،اٹلانٹک افریقا اور انٹارکٹیکا سے کیا جاسکے گا۔
سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 11 منٹ پر ہوگاجبکہ اختتام رات 10 بج کر 36 منٹ پر ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بحیرۂ اوقیانوس سے گزرتے ہوئے سورج کو گرہن لگے گا ، جنوبی آگ کےدہکتے چھلے کی طرح سورج لاطینی امریکا کے حصوں چلی اورارجنٹینا میں واضح نظرآئےگا۔
انگولا،زیمبیا اورکانگومیں بھی سورج گرہن کا نظارہ دیکھا جا سکے گا جبکہ اطراف کے علاقوں میں جزوی طور پر سورج گرہن ہو گا۔ سورج گرہن کو پاکستان میں نہیں دیکھا جسکے گا۔
ماہرین کے مطابق بعض مقامات پرسورج گرہن کادورانیہ ایک منٹ سےکم ہوگا۔