انسانی اسمگلروں نے تارکین وطن کو لوٹنا شروع کر دیا

09:12 AM, 26 Feb, 2017

یونان:علاقائی جنگوں نے شام، عراق، لیبیا، یمن اور افغانستان کے ممالک کو تباہی سے دوچار کر دیا ان ممالک کے لاکھوں شہری تارکین وطن بن چکے ہیں اور یورپ جانے کی کوششوں میں سمندروں کی وستعوں اورصحراوں کی ویرانی میں دربدر گھوم رہے ہیں،مگر ان مصیبتوں میں نئی مصیبت وہ  انسانی اسمگلروں کی صورت میں ہے جو ان کے ساتھ انتہائی بُرا سلوک کرتے ہیں۔
اسمگلرز جعلی فیس بک بیجز کے ذریعے پریشان حال تارکینِ وطن سے ہزاروں پاونڈز بٹورتے ہیں اور انہیں " پیکج ڈیلز" کا جھانسا دے کر لوٹ لیتے ہیں۔ جعلی فیس بک بیجز پر مہاجرین کو جعلی پاسپورٹ اور جعلی شادیوں کا لالچ بھی دیا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ ان سے یورپی سفارتخانوں کو رشوت دینے کے نام پر بھی پیسے بٹورے جارہے ہیں۔ اس طریقے سے ان مہاجرین کو بیک وقت بھوک ،پیاس،رہائش ،عزت اور بہت ساری مصیبتیں اُٹھانی پڑ رہی ہیں۔

مزیدخبریں