حکومت بلوچستان کا کسانوں کے لیے "بینظیر کسان کارڈ" متعارف کرانے کا اعلان

حکومت بلوچستان کا کسانوں کے لیے

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کے چھوٹے زمینداروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے "بینظیر کسان کارڈ" متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت کسانوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کسان کارڈ کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد کسانوں کو مالی امداد فراہم کرنا اور زراعت کے شعبے کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ یہ اقدام وزیر اعظم پاکستان اور صدر آصف علی زرداری کے کسان دوست وژن کے تحت اٹھایا جا رہا ہے، جس میں کسانوں کے فلاحی پروگراموں کو ترجیح دی گئی ہے۔

شاہد رند نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اور بلوچستان کے کسانوں کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ "بینظیر کسان کارڈ" کا پہلا مرحلہ بلوچستان حکومت اپنے وسائل سے شروع کرے گی،اگلے  مرحلے میں وفاق سے مدد  حاصل کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس فیصلے کو بلوچستان کے کسانوں کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے تمام اتحادی حکومت ایک پیج پر ہیں اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں