انقرہ: ترکیہ کے مرکزی بینک نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کرتے ہوئے اسے 47.5 فیصد کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ فیصلہ دو سال کے بعد کیا گیا ہے، جس میں ترک حکومت نے مہنگائی کے باوجود شرح سود میں کمی کی منظوری دی۔
اس سے پہلے ترک مرکزی بینک نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا تھا۔