پاکستانی بیٹرز کا جنوبی افریقی بولنگ کے سامنے ناکامی کا سامنا، 211 رنز پر اننگز کا اختتام

پاکستانی بیٹرز کا جنوبی افریقی بولنگ کے سامنے ناکامی کا سامنا، 211 رنز پر اننگز کا اختتام

سنچورین: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ کامران غلام 54 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔


جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور ہوم ٹیم کے بولرز نے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا، جس کی وجہ سے پاکستانی بیٹرز زیادہ دیر وکٹ پر نہیں رک سکے۔ پاکستان کی ابتدائی وکٹیں تیزی سے گریں، شان مسعود 17، صائم ایوب 14، اور بابر اعظم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


کامران غلام اور محمد رضوان نے پانچویں وکٹ پر 81 رنز کی شراکت داری قائم کی، جس نے ٹیم کو کچھ حد تک سہارا دیا۔ کامران غلام 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد رضوان 27 رنز کے ساتھ پویلین واپس لوٹے۔


سلمان علی آغا اور عامر جمال نے مزاحمت دکھائی اور ساتویں وکٹ پر 53 گیندوں پر 47 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ تاہم، پاکستانی ٹیم 211 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جس میں خرم شہزاد اور محمد عباس نے آخری وکٹ پر کچھ رنز کا اضافہ کیا۔


جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں، کوربن بوش نے 4 وکٹیں لی، جبکہ مارکو یانسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔