چین کا نیا طیارہ بھارت کے لیے خطرہ؟ سکستھ جنریشن ائیرکرافٹ کی پہلی پرواز

06:37 PM, 26 Dec, 2024

بیجنگ: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نئی ویڈیوز اور تصاویر میں چین کے ممکنہ سکستھ جنریشن ائیرکرافٹ کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جس کا ڈیزائن غیر روایتی اور منفرد ہے۔ ویڈیوز میں ایک چینی جے 20 اسٹیلتھ طیارہ بھی اس کے ہمراہ پرواز کرتا دکھائی دے رہا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ طیارہ چین کا ممکنہ سکستھ جنریشن طیارہ ہو سکتا ہے، جس میں جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت، طیارے کو ریڈار پر دیکھنا تقریباً ناممکن ہو سکتا ہے۔


بھارتی میڈیا نے اس طیارے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ طیارہ چینی فضائیہ میں شامل ہوتا ہے، تو یہ بھارت کے لیے ایک غیر معمولی خطرہ بن سکتا ہے۔


غیر ملکی ایوی ایشن ویب سائٹ کے مطابق، اس طیارے نے چین کے چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن سے تجرباتی پرواز کے لیے اڑان بھری۔


اس طیارے کی شناخت کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی معلومات نہیں ملی ہیں، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ یہ چین کا نیا سکستھ جنریشن طیارہ یا ففتھ جنریشن بمبار طیارہ ہو سکتا ہے۔
 
 

مزیدخبریں