وفاقی کابینہ کا اجلاس: سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اہم امور پر غور

06:17 PM, 26 Dec, 2024

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو فوجی عدالتوں سے دی جانے والی سزاؤں پر عالمی ردعمل پر غور کیا جائے گا۔


اجلاس میں کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے حالیہ فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے امکانات زیرِ بحث آئیں گے۔
ریاستی اداروں کے خلاف جاری مہم اور اس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں اہم قومی امور پر فیصلے متوقع ہیں، جن سے سیاسی اور معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔
 

مزیدخبریں