موٹروے پر سفر آسان: این ایچ اے نے ایم ٹیگ مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا

06:14 PM, 26 Dec, 2024

اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے موٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔ 25 دسمبر 2024 سے 31 جنوری 2025 تک ایم ٹیگ (M-TAG) بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔


این ایچ اے کے مطابق، یکم فروری 2025 سے تمام موٹرویز پر ان گاڑیوں سے اضافی ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا جو ایم ٹیگ کے بغیر ہوں گی یا جن کا بیلنس کم ہوگا۔


ایم ٹیگ لگوانے کے لیے گاڑی کی رجسٹریشن بک یا کارڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ قریبی ڈرائیو تھرو رجسٹریشن یوتھ یا کسٹمر کیئر سینٹر پر جائیں۔

یہ اقدام مسافروں کی سہولت کو بہتر بنانے اور موٹروے پر سفر کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں