پی ٹی آئی مذاکرات اور سول نافرمانی کا دوہرا کھیل کھیل رہی ہے: عظمیٰ بخاری

پی ٹی آئی مذاکرات اور سول نافرمانی کا دوہرا کھیل کھیل رہی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف مذاکرات کا ڈرامہ رچاتی ہے، تو دوسری طرف سول نافرمانی کی تحریک کا پرچار کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما سوشل میڈیا کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری، شہباز گل اور شہزاد اکبر جیسے افراد اس مہم میں پیش پیش ہیں، جو ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کی ملک دشمن پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے، اور اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اس سال پاکستانیوں نے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ ترسیلات زر بھیجی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے اڈیالہ جیل کے قیدی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ڈیڑھ سال تک قوم کو امریکی غلامی سے آزادی دلانے کا جھوٹا دعویٰ کیا، لیکن اب وہ خود امریکی لابی سے پاکستان میں مداخلت کی درخواستیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قیدی اب این آر او کی درخواستوں کے لیے کسی کے بھی پاؤں پکڑنے کو تیار ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، اور وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا کو دو ٹوک الفاظ میں "ایبسولوٹلی ناٹ" کہہ کر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنے داخلی معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔

مصنف کے بارے میں