راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی جیل میں موجود تھے۔
علی امین گنڈاپور کی گاڑیوں کو جیل کے دروازے پر روک لیا گیا، تاہم بعد ازاں انہیں اندر جانے کی اجازت مل گئی۔ اس کے برعکس، کمیٹی کے دیگر اراکین کو گیٹ نمبر پانچ پر روک لیا گیا۔
علی امین گنڈاپور کے علاوہ سلمان اکرم راجا، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ ناصر عباس بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔
ذرائع کے مطابق، مذاکراتی کمیٹی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران پہلے مرحلے کی بات چیت کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔