وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی  گئی

02:37 PM, 26 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام تھانہ حسن ابدال میں درج گھیراؤ جلاؤ کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی مسلسل عدم حاضری کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 21 جنوری 2025 تک عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ اگر وہ اس تاریخ تک پیش نہیں ہوتے، تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

مزیدخبریں