انویسٹمنٹ کے لیے فائلر ہونا ضروری ہے، نان فائلر کی کیٹگری ہی ختم کردی گئی ہے:چیئرمین ایف بی  آر

انویسٹمنٹ کے لیے فائلر ہونا ضروری ہے، نان فائلر کی کیٹگری ہی ختم کردی گئی ہے:چیئرمین ایف بی  آر

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال  کا کہنا ہے کہ   ملک میں ٹیکسز کا مجموعی خلا 7 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، جسے پورا کرنے کے لیے ادارے کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 27 لاکھ افراد اپنے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروا رہے، اور ٹیکس نظام میں جدید ٹولز متعارف کرائے جا رہے ہیں تاکہ وصولی کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔

راشد لنگڑیال نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی ہر شہری کی ذمہ داری ہے، اور اس حوالے سے ایک لاکھ 90 ہزار افراد کو نوٹس جاری کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 38 ہزار افراد نے اپنے ریٹرن فائل کر دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس وصولی میں حکومت کا فوکس اہم پانچ شعبوں پر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ انویسٹمنٹ کے لیے فائلر ہونا ضروری ہے اور نان فائلر کی کیٹگری ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 800 سی سی کی گاڑی خریدنے کے لیے فائلر ہونا ضروری نہیں، تاہم موٹرسائیکل خریدنے کے لیے فائلر بننے کی ضرورت نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں