اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات آج دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل میں طے پا گئی ہے۔ مذاکراتی کمیٹی اپنے پہلے دور کی بریفنگ دے گی اور اس میں ہونے والے معاملات پر تبادلہ خیال کرے گی۔
مذاکراتی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما شامل ہیں جن میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آمد بھی متوقع ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری ان کی معاونت کریں گے۔