26 نومبر احتجاج کیس : عدالت نے بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی

12:01 PM, 26 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مقامی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ یہ مقدمات پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سابق خاتون اول اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کی۔

عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تھانہ رمنا میں تین مقدمات درج ہیں۔ یہ مقدمات پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی کے خلاف درج کیے گئے تھے، جس پر آج عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

مزیدخبریں