پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1300 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1300 پوائنٹس کی کمی

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخی بلندیوں کو چھونے کے بعد اچانک منفی زون میں جانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی، جس دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ اس کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر آ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان تھا، جب ہنڈرڈ انڈیکس 1509 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر مزید 17 پیسے سستا ہوا اور 278.47 روپے سے کم ہو کر 278.30 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں