وادی نیلم میں کار کے دریائے نیلم میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق

وادی نیلم میں کار کے دریائے نیلم میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق

وادی نیلم : آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک کار بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ جورا صندوق کے مقام پر پیش آیا، جہاں کار موڑ کاٹتے ہوئے دریا میں گر گئی۔ حادثے میں 2 افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق، کار جورا سے کنڈل شاہی کی جانب جا رہی تھی، اور صندوق کے مقام پر موڑ لیتے ہوئے یہ حادثہ ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں