لاہور : جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی، جس میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، جسٹس مس عالیہ نیلم، بیرون ملک دورے پر ہیں، اور ان کی واپسی تک جسٹس علی باقر نجفی قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر کام کریں گے۔ اس تقرری کی منظوری صدر مملکت نے دی تھی اور وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت کی گئی ہے۔