غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں جاری ، 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں جاری ، 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں، لیکن حماس نے اسرائیل کی نئی شرائط کو معاہدے میں تاخیر کا سبب قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حماس پر طے شدہ معاہدوں سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی آپریشن جاری ہے جس میں 8 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

حماس نے اسرائیلی ٹینک کو دھماکے سے اُڑا دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، اسرائیل نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا باضابطہ اعتراف کیا ہے، جس پر ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ دریں اثنا، پوپ فرانسس نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بچوں پر گولیاں برسا رہا ہے، جس پر اسرائیل نے ویٹیکن کے سفیر کو طلب کرلیا۔

مصنف کے بارے میں