امریکی بیانات کی روشنی میں آج تک کسی کی رہائی نہیں ہوئی،حسین حقانی

 امریکی بیانات کی روشنی میں آج تک کسی کی رہائی نہیں ہوئی،حسین حقانی

واشنگٹن : امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکی پالیسی سوشل میڈیا پر نہیں بنتی، اور لوگوں میں یہ غلط فہمی ہے کہ امریکی حکام فون کر کے مسائل حل کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی نمائندے اکثر بیانات دیتے ہیں، لیکن ان بیانات کی بنیاد پر اب تک کسی کی رہائی نہیں ہوئی۔

حسین حقانی کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو رہا کیا جائے، تاہم اس حوالے سے امریکا کی پالیسی میں فوری تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں انھوں نے امریکی حکام سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر ملاقات کی تھی، مگر امریکا نے اس معاملے پر بات چیت آگے بڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں