سموگ میں کمی کیلئے نگران وزیراعلی پنجاب کا ایک اور اہم اقدام۔۔۔۔ چینی ماہرین ماحولیات کی ٹیم اگلے ہفتے لاہور آئے گی

08:55 PM, 26 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:سموگ میں کمی کیلئے نگران وزیراعلی پنجاب نے  ایک اور اہم اقدام اٹھایا ہے ۔ چینی ماہرین ماحولیات کی ٹیم اگلے ہفتے لاہور آئے گی۔نگران وزیر اعلیٰ  پنجاب نے کہا سموگ سے متعلق انٹرنیشنل کنسلٹنٹس سے سٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افسوس ہے کہ ہمارے پاس سموگ بڑھنے کی وجوہات کی مستند ریسرچ ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف قیاس آرائیوں کے ذریعے سموگ پر قابو نہیں پا سکتے۔ مستند ڈیٹا سے ہی اسموگ سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔  عوام ماسک لازمی پہنیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں، اس موقع پر غیر معیاری پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔ 


انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو اس طرح دھویا جائے کہ مٹی پانی کے ساتھ بہہ جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے پنجاب کی سڑکوں کو دھونے کیلئے ٹیموں کی تعداد میں اضافے کی بھی ہدایت کی۔

مزیدخبریں