نئی دہلی :نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی فائر سروس کو نامعلوم شخص نے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی اطلاع دی۔بم ڈسپوزل سکواڈ اور سکیورٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔
واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان اسرائیلی سفارت خانہ کے مطابق سفارت خانے کے قریب دھماکا 5 بج کر 20 منٹ پر ہوا، واقعہ میں سفارتی عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔