کراچی:کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر حلیم عادل نے بڑا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیاہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے این اے 238 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جو الیکشن کمیشن نے مسترد کیے ہیں۔
حلیم عادل کاکہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے، جسے عدالت میں چیلنج کریں گے، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔