وقت آگیا ہے سب مل کر بیٹھیں ،مخالفت میں بیانات الیکشن کا کلچر ہے: خواجہ آصف

 وقت آگیا ہے سب مل کر بیٹھیں ،مخالفت میں بیانات الیکشن کا کلچر ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف  کاکہنا ہے کہ   وقت آگیا ہے سب مل کر بیٹھیں ،مخالفت میں بیانات الیکشن کا کلچر ہے۔ ن  لیگی  رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف   نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ    وقت آگیا ہے سب مل کر بیٹھیں ،مخالفت میں بیانات الیکشن کا کلچر ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  وقت آگیا ہے سب مل کر بیٹھیں اور ملکی شگاف کو پر کریں، میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ ایک دوسرے کے خلاف الیکشن میں بیانات دینا کوئی نئی بات نہیں، الیکشن کا کلچر ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیں، لوگ الیکشن کے بعد بھول جاتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ دو تہائی کی بات نہیں کرتا لیکن ن لیگ قومی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرے گی، ایسی حکومت بننی چاہیے جس پر قومی اتفاق رائے ہو، لوگوں میں ہیجانی کیفیت بڑھ گئی ہے۔


 اس وقت مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، معاشرے میں اس وقت سیاسی و مذہبی افراتفری بڑھ چکی ہے جس سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں