لاہور:سینئر سیاستدان و سابق وزیر بیرسٹر اعتزاز احسن کاکہنا ہےکہ یہ الیکشن کمیشن کا اختیار بھی نہیں تھا، یہ بالکل صحیح فیصلہ ہے۔
سینئر سیاستدان و سابق وزیر بیرسٹر اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ الیکشن کمیشن کا اختیار بھی نہیں تھا، یہ بالکل صحیح فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کو نشان سے محروم نہیں کیا جاسکتا، انتخابی نشان پارٹی کی ملکیت ہوتا ہے، برصغیر میں ہر ووٹ پر نشان ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹر کی سہولت کے لیے نشان ہوتے ہیں۔