سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات کا ن لیگ میں شمولیت کا امکان

05:23 PM, 26 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات کا ن لیگ میں شمولیت کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو ایک روزہ دورے پر جھنگ جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے دورہ جھنگ کے دوران سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات سے ملاقات کا امکان ہے۔پارٹی کے ذرائع نے مزید بتایا کہ فیصل صالح حیات کے بھائی اسد حیات بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔


 ذرائع  کے مطابق   مخدوم فیصل صالح حیات نے ن لیگ میں  شمولیت کے لیے جھنگ آنے کی شرط رکھی تھی۔ اس قبل پی پی میں شمولیت کے لیے بھی زرداری شاہ جیون جھنگ گئے تھے۔


 شہبازشریف جھنگ میں پارٹی کے ورکرز کنونشن میں بھی شرکت کریں گے۔دونوں بھائی قومی و صوبائی کا الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑیں گے۔

مزیدخبریں