ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا بلّے کا نشان بحال کردیا، بیرسٹر علی ظفر

 ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا بلّے کا نشان بحال کردیا، بیرسٹر علی ظفر

پشاور:پی ٹی آئی  کے وکیل بیرسٹر علی ظفر  کاکہنا ہےکہ   عدالت نے الیکشن کمیشن کے بلے چھیننے کے آرڈر کو معطل کردیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ بلے کا الیکشن واپس کیا جائے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسڑ علی ظفر نے کہاکہ   عدالت نے الیکشن کمیشن کے بلے چھیننے کے آرڈر کو معطل کردیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ بلے کا الیکشن واپس کیا جائے۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا بلے کا نشان بحال کردیا ہے۔


 عدالت نے حکومتی وکیل سے پوچھا کہ الیکشن کمیشن نے کس شق کے تحت فیصلہ کیا؟۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے ہر فیصلہ قانون کے مطابق ہوتا ہے، التجا کرتا ہوں کہ آئین و قانون پر یقین رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے ہمیشہ انصاف کا سر اونچا کیا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان سیاسی جماعت کی جان ہوتی ہے۔ انتخابی نشان سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے، ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا بلے کا نشان بحال کردیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتیں انصاف کے مطابق فیصلے کرتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مخالف کے طور پر فیصلہ کیا، انہیں آزاد ہونا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں