ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ، عدالت نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشوں پر آخری کیل لگائی :بیرسٹر گوہر

04:48 PM, 26 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور:بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔الیکشن کمیشن کو حکم دیاگیا ہے کہ ویب سائیٹ پر ہمارا سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کریں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشوں پر آخری کیل لگائی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے  پشاور میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلا کے ساتھ  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔الیکشن کمیشن کو حکم دیاگیا ہے کہ ویب سائیٹ پر ہمارا سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کریں۔

 عدالت نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشوں پر آخری کیل لگائی ہے۔ بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں ختم کردیں۔ عدلیہ نے 25کروڑ عوام کا اعتماد بحال کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خلاف سازشیں ختم ہوگئیں، پشاور ہائیکورٹ نےہمیشہ انصاف کا سر اونچا کیا۔ انتخابی نشان کسی بھی پارٹی کا آئینی حق ہوتا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے آج بلے کا نشان بحال کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اب بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں