پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ، ’بلے‘ کا نشان واپس لینےکافیصلہ معطل

04:32 PM, 26 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور:الیکشن کمیشن کا ’بلے‘ کا نشان واپس لینےکافیصلہ معطل کردیاگیا ہے۔ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا  فیصلہ معطل کردیاگیا ہے۔

 پشاور ہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے پرالیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا ہے۔پشاور ہائیکور ٹ کےمطابق  کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا۔  

عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا۔

پشاور ہائیکورٹ نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے۔


پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل سماعت کر رہے تھے۔ بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر علی گوہر  نے دلائل پیش کیے۔

مزیدخبریں