آلودگی کی روک تھام     میں اہم قدم ، کراچی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ضبطی شروع

04:19 PM, 26 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: آلودگی کی روک تھام     میں اہم قدم  اٹھاتے ہوئے  کراچی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ضبطی شروع کردی گئی ہے۔کراچی میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کیاگیا ہے۔

 ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے   کراچی میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے۔  گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کی مقدار کی پیمائش کی گئی اور ان فٹ گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ 

اس مہم کے تحت کراچی کے تین مقامات پر گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کی مقدار کو جانچا گیا اس مقصد کے لیے جدید آلات اور اسموگ اینالائزرز کا استعمال کیا گیا۔کے پی ٹی پل، صفورا اور قیوم آباد پر تعینات ٹیموں نے پبلک اور کمرشل ٹرانسپورٹ پر چلنے والی گاڑیوں کا موقع پر ہی معائنہ کیا۔ 

دھوئیں کی انتہائی بلند مقدار خارج کرنے والی گاڑیوں کو قانونی کارروائی کے لیے ٹریفک پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 
ڈرائیورز کی صحت کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جارہا ہے کیونکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں شہریوں اور مسافروں کے ساتھ خود ڈرائیورز کی صحت کے لیے بھی خطرہ ہے۔گاڑیوں کا دھواں شور، نظام تنفس، اعصاب اور جلد کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

مزیدخبریں