سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ نامزد

04:11 PM, 26 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ نامزد کر دیا۔

41 سالہ عرفات دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ذمہ داریاں سنبھالیں گے جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوری میں پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔


پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ “سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف 12 سے 21 جنوری 2024 تک نیوزی لینڈ میں شیڈول آئندہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے،“ۙ

پی سی بی کی جاری پریس ریلیز کے مطابق یاسر عرفات نے اپنا ECB لیول 4 کوچنگ کورس  مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ہیں انہوں نے یہ Loughborough University سے مکمل کیا۔انہوں نے انگلینڈ میں  کاؤنٹی ٹیموں کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ فرنچائز پرتھ سکارچرز کے ساتھ باؤلنگ کوچ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ حال ہی میں، انہوں نے ہانگ کانگ کی قومی ٹیم کے ساتھ باؤلنگ کوچ کے طور پر بھی کام کیا۔

کوچنگ کے علاوہ  یاسر نے دنیا بھر کی لیگ کرکٹ میں مختلف ٹی 20 ٹیموں کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے، جس میں نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹی 20 لیگ کرکٹ میں اوٹاگو اور کینٹربری کی نمائندگی بھی شامل ہے۔

پریس ریلیز کے اختمام میں کہا گیا کہ ”یاسر ٹور کی تیاری کے لیے 29 دسمبر سے 2 جنوری تک لاہور میں پانچ روزہ کیمپ کے لیے کیمپ کمانڈنٹ کے طور پر کام کریں گے۔“

واضح رہے کہ سابق پاکستانی کھلاڑی نے یاسر عرفات نے 27 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں 13 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ وہ 2009 کا T20 ورلڈ کپ جیتنے والے سکواڈ کا بھی حصہ تھے۔ لیکن اس نے بڑے ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ کھیلا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 میں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے، جس کا اختتام 7 جنوری کو ہوگا۔ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے صرف پانچ دن بعد، پاکستان اپنا پہلا T20I میچ 12 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔

مزیدخبریں