کراچی :کل عام تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے۔ سندھ حکومت نے کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کل سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر صوبے بھر میں عام تعطیل کی منظوری دی ہے۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ 27 دسمبر کو تمام سرکاری اور نجی ادراے، لوکل کاؤنسلز اور صوبائی حکومت کے انتظامی دفاتر بند رہیں گے۔