میاں صاحب ! کام کرنے والوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، خاموشی کی زبان ہوتی ہے لیکن سننے والا کوئی نہیں: حمزہ شہباز نواز شریف کے سامنے پھٹ پڑے

03:04 PM, 26 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

 لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کھل کر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ پارٹی میں کام کرنے والوں کو نظر انداز کیا جار ہا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق ن لیگ کے بڑوں  کی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں حمزہ شہباز نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازبولے، میاں صاحب پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔خاموشی کی ایک زبان ہوتی ہے لیکن اس کو کوئی سننے اور سمجھنے والا نہیں ہے۔مشکل وقت میں پارٹی کےساتھ کھڑا رہنے والوں کو اب نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں