اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان سے گرانٹ، فنڈز کی منظوری کیلئے نان کیش ایڈجسٹمنٹ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ وزارت خزانہ دیگر وزارتوں کیلئے نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں بلکہ کیش ٹرانزکشنز کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ دیگر وزارتوں کیلئے نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کی جائے گی۔
زرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ گرانٹ، فنڈز کی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں بلکہ کیش ٹرانزکشنز کرے۔وزارت خزانہ حکومتی ملکیتی اداروں سے ڈیوڈنڈ کو بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کر سکے گی،حکومتی ملکیتی اداروں کیلئے گرانٹس یا فنڈز کا اجرا بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ میں نہیں ہو سکے گا۔گردشی قرضہ میں کمی کیلئے بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ کو منظور نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق تکنیکی گرانٹس، فنڈز کے اجرا کیلئے پرنسپل آفیسر کی منظوری کے بعد ای سی سی سے منظوری ہو گی۔نان کیش ایڈجسٹمنٹ کے باعث متعدد وزارتوں، ڈویژنز کیلئے فنڈز کیش میں ڈیل کیا جائے گا۔