منظورپشتین کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور

 منظورپشتین کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور

 اسلام آباد: انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے سربراہ منظورپشتین کی دو مقدمات میں درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت  کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی ایم سربراہ منظورپشتین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پراسیکیوٹرراجانوید اور منظورپشتین کے وکیل بھی عدالت پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹرراجانوید نے منظورپشتین کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے عدالت میں  کہا کہ منظورپشتین نے ایک ہجوم کی سربراہی کی،اور  سرکاری اداروں کے خلاف تقاریر کیں۔ 


منظورپشتین کے وکیل نے کہا کہ منظورپشتین کو سیاسی انتقام لینے کے لیے کیس میں ملوث کیاگیا،منظورپشتین نے کسی سرکاری ادارے کے خلاف بات نہیں کی۔ 

بعد ازاں عدالت نے منظورپشتین کی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دونوں مقدمات میں تیس تیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلیں۔ 

مصنف کے بارے میں